12 اگست 2014 - 14:04
صدر مملکت کا قومی اقتصادی کانفرنس سے خطاب

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اقتصادی جمود سے نکلنے کے لئے قومی پالیسیوں کی وضاحت کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صدر جناب حسن روحانی نے آج ایران میں قومی اقتصادی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ وہ بذات خود اس مسئلے کی پیروی کریں گے کہ ملکی معیشت کو جمود سے نکالنے کی پالیسیاں منجملہ غیر پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کا پروگرام تیار کیا جائے۔ صدر جناب حسن روحانی نے ایران کی حکومت نے پابندیاں ہٹوانے کےلئے اہم قدم اٹھائے ہیں جس کے نتیجے میں پابندیوں میں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اب دوبارہ پابندیاں نہیں لگائي جائيں گي۔ انہون نے پرائيویٹ سیکٹر کی سرگرمیوں کو اقتصادی جمود سے نکلنے کے لئے نہایت اہم قراردیا اور کہا کہ نجی سیکٹر کو سہولتیں دے کر اس کے راستے سے رکاوٹیں ہٹانی ہونگی۔ صدر ڈاکٹر روحانی نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس میدان میں اھل عالم کے ساتھ سنجیدگي اور پختہ عزم کے ساتھ پیش آرہا ہے۔ انہوں نے کہا دنیا کو جان لینا چاہیے کہ ملت ایران نے اسے جو موقع دیا ہے وہ کوئي نہ ختم ہونے والا موقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا اقتصادی پروگرام موجودہ حالات کے مطابق بنایا گيا ہے جو کسی بھی طرح سے ایٹمی مذاکرات میں پیش کئےجانے والے مسائل سے تعلق نہيں رکھتا۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایٹمی مذاکرات میں مفاہمت سب سے فائدے میں اور پابندیوں کا جاری رہنا سب کے نقصان میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ، علاقائي اور دیگر سارے ممالک اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے حل ہونے سے علاقے کے امن و ثبات کو بھی استحکام ملے گا۔ صدر جناب حسن روحانی نے کہا کہ ایران ایٹمی مذاکرات کو نتیجے تک پہنچانے میں پرعزم ہے اور امید کرتا ہےکہ ہمارا مد مقابل بھی پختہ عزم کا حامل ہے تاکہ مقررہ وقت میں مسائل کو حل کیا جاسکے۔

.......

/169